مجھ جیسا آدمی سیاست میں نہیں چل سکتا جس جماعت میں جاؤں گا جلد نکال دیا جاؤں گا،شاہد آفریدی

جمعرات 30 مارچ 2017 22:08

مجھ جیسا آدمی سیاست میں نہیں چل سکتا جس جماعت میں جاؤں گا جلد نکال دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مجھ جیسا آدمی سیاست میں نہیں چل سکتا جس جماعت میں جاؤں گا جلد نکال دیا جاؤں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے جیسا آدمی سیاست میں نہیں چل سکتا۔ وہ اگر کسی سیاسی پارٹی میں جائیں گے تو اپنی ہی جماعت کے خلاف باتیں کر رہے ہوں گے۔ سیاست ان کے بس کا کام نہیں وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں گئے تو جلد ہی نکال دیئے جائیں گے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :