جیکب آباد،پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مقدمہ دوبارہ اوپن کرنے کے لیے احتجاجی دھرنا

جمعرات 30 مارچ 2017 22:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مقدمہ دوبارہ اوپن کرنے کے لیے احتجاجی جلوس نکال کر دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس دوبارہ اوپن کرانے کے لیے ایک احتجاجی جلوس ضلع صدر ندیم قریشی، احمد علی کھوسو، عباس رند، نور محمد منجھو، عابد جکھرانی، سید انعام شاہ اور دیگر کی قیادت میں نکال کر شہر میں مارچ کیاگیا اور بعد میں مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی ، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹومحسن پاکستان تھے مگر افسوس کہ ملک کے ظالموں نے ان کو پھانسی دے دی ، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس دوبارہ اوپن کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے ۔