جیکب آباد، ایپکا کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، دفاتر کا بائیکاٹ

جمعرات 30 مارچ 2017 22:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ایپکا کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، دفاتر کا بائیکاٹ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی صدر نظیر حسین کورائی کی طرف سے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو دئیے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ایگریکلچر آفیس سے ایک احتجاجی جلوس میر سہراب برڑو، عید محمد ڈومکی، عمران خان جکھرانی، فرحان لاشاری، دانش علی آفریدی، غلام یاسین ڈنگر اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کی ،اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عمل کرے ، انہوں نے کہا کہ ٹائم اسکیل، سن کوٹا، یوٹیلٹی الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کو جلد منظور کرکے کلرک برادری میں پھیلی بے چینی کو دور کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا، دوسری جانب کلرک برادری کی جانب سے دفاتر کا بھی بائیکاٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :