ٹوبہ ٹیک سنگھ، مقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 30 مارچ 2017 22:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل اظفر خان نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم افضل فوجی کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو استغاثہ کے مطابق افضل فوجی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آ کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھا جس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا۔فاضل جج نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا دینے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :