ٹوبہ ٹیک سنگھ، تعلیمی اداروں میں بھی داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 22:03

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء)پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعلیمی اداروں میں بھی داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے امجد علی جاوید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ماڈل ہائی سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہونے والی تقریب میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے سربراہان موجود تھے، پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے امجد علی جاوید تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفور چودھری،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملک کاشف نواز،ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین شاہ، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار الحسن، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن ریاض قدیر، ڈپٹی ڈی ای او رانا محمد افتخار سمیت دیگر بھی موجود تھی اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے امجد علی جاوید اور دیگر حکام نے بچوں کے داخلے اپنے ہاتھ سے کیے، ایم پی اے امجد علی جاوید کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں نرسری سے بارہویں جماعت تک تین لاکھ انچاس ہزار دوسوچوبیس لڑکوں اور لڑکیوں کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا ہے امید ہے اس سے زیادہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفوکل پرسن و ڈی ای او ایلیمنٹری ریاض قدیر بھٹی کا کہنا تھا کہ تمام افسران میں ڈیوٹیاں تقسیم کردی گئی ہیں امید ہے تمام افسران جاں فشانی سے کام کریں گے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائیگا۔۔