سکھر: سکھر کے مختلف علاقوں میں آشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 22:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء)پرانا سکھر میں کمیونیکشن کی دوکان میں آتشزدگی دوکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہزاروں روپے مالیت کا نقصان ایس ایس پی آفس کے قریب جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، بندر روڈ پر نامعلوم افراد نے دو کشتیاں جلا دیں تفصیلات کے مطابق پرانا سکھر کے علاقے تانگہ اسٹینڈ پر واقع ٹائم کمیونکیشن کی دوکان میں گزشتہ شپ پر اسرار طور پر آگ لگنے سے دوکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور دوکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی دوکان کے مالک کامران انڑ نے بتایا کہ رات اچانک آگ لگنے کی وجہ سے دوکان میں رکھا تمام سامان جل گیا ہے فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کو عمل نہیں ہو سکا ہے کامران انڑ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ دوکان کو کسی نے آگ لگائی ہے جس کی اطلاع متعلقہ تھانے پر دی گئی ہے دوسری جانب ایس ایس پی آفس کے قریب جھاریوں میں آگ بھڑک اٹھی فوری طور پر اطلاع ملنے پر فائر بر یگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا کر اس پر قابو پا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بندر روڈ پرکشتیاں بنا نے والے کی دوکان کے باہر رکھی دو نئی کشتیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔#