سکھر:نشتر روڈ سمیت دیگر اطراف کے علاقوں کا ڈرینج سسٹم ٹھیک کیا جائے،انجمن تاجران

ّآئے روز گندہ پانی سڑکوں پر اور پھر ہماری دکانوں میں داخل ہو جاتا ہے،اہلیان علاقہ گھروں میں محصور، نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،نجمن تاجران کا میئر سکھر سے اصلاح احوال کا مطالبہ

جمعرات 30 مارچ 2017 22:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے صدر محمد عامر فاروقی نے سکھر شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز میں ڈرینج سسٹم کے ناکارہ ہونے کے باعث دکانوں میں پانی آجانے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سمیت مئیر سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے فوری اقدام کئے جائیں بصورت دیگر تاجر برادری اپنے حقوق کیلئے شٹر بند احتجاج پر مجبور ہو جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پرسنیئر نائب صدرحاجی عبدالعزیز ہاشمانی، نائب صدر محمد انیس شمسی ، جنرل سیکریٹری شیخ محمد اسلم ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم حاجی مناف میمن ، خازن اول نذیر میمن ،خازن دوئم اشوک کمار ، سیکریٹری لیگل ایڈ ، محمد کامران شمسی ، سیکریٹری اطلاعات عزیر السلام و ددیگر موجود تھے تاجروں کے وفدنے عہدے داروں کو بتایا کہ ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے ّآئے روز گندہ پانی سڑکوں پر اور پھر ہماری دکانوں میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود ہمارا لاکھو ں روپے کا قیمتی سامان تباہ و برباد ہونے کی وجہ سے سارا دن کاروبار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایسا لگتا ہے جیسے جان بوجھ کر تاجروں کو حراساں کیا جا رہا ہے،تجارتی مراکز میں دیگر شہروں سے آنے والے خریدار بھی سکھر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں اور شکایات کرتے ہیں کہ ہمیشہ سکھر کی تجارتی مراکز میں ایسا ہوتا ہے صدر محمد عامر فاروقی نے کہا کہ نشتر روڈ تجارتی علاقہ ہونے کیساتھ ڈومیسٹک علاقہ بھی ہے بازاروں میں گندہ پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی نماز ادائیگی کے سلسلے میں مساجد پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس گندے پانی کی وجہ سے نمازی مسجدوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں ،بچے ٹیوشن , مدرسے نہیں جا سکتے ہیں . مریض گھروں تک محصور ہوگئے ہیں جس پر وفد کو یقین دلاتے ہوئے عامر فاروقی و دیگر عہدے داروں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے حقوق حاصل کرنا جانتی ہے اگر فوری طور پر ہماری شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے نشتر روڈ سمیت دیگر اطراف کے علاقوں کا ڈرینج سسٹم درست نہیں کیا جائیگا ہم خاموش بیٹھنے والے نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ سمیت دیگر ضلعی افسران سے مطالبہ کیاہے کہ تاجروں کو درپیش مشکلات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر تاجر برادری شڑ بند احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیگی ۔#

متعلقہ عنوان :