سکھر:سکھر بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ بدستور جاری

امیدواروں کے قریبی عزیز امتحانی مراکز کی دیواریں پھلانگ کر نقل اندر پہنچاتے رہے،عملہ نے چشم پوشی اختیار کرلی

جمعرات 30 مارچ 2017 22:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء)سکھر بورڈ کے زیر انتظام سالانہ امتحانات جا ری ، نویں جماعت کے بائیولوجی ، کمپیوٹر سائنس اور جنرل میتھا میٹکس کے پرچوں میں بھی نقل کا سلسلہ نہ رک سکا ، امیدواروں کے قریبی عزیز امتحانی مراکز کی دیواریں پھلانگ کر نقل اندر پہنچاتے رہے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، عملہ نے چشم پوشی اختیار کرلی تفصیلات کے مطابق سکھر بورڈ کے زیرا نتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جا ری ہیں اور آج امتحانی مراکز میں نویں جماعت کے بائیولوجی ،کمپیوٹر سائنس، اور جنرل میتھا میٹکس کے پرچے لیے گئے تاہم ان میں بھی نقل کی روک تھام نہیں ہو سکی ہے امتحانی مراکز کے اندر امیدوار کھلے عام گائیڈوں اور سالڈ پیپرز کے ذریعے بڑی دیدہ دلیری سے پرچے کو حل کرنے میں مصروف رہے تو امتحانی مراکز کے باہر ان کے قریبی عزیر بھائی اور دوست انہیں امتحانی مراکز کی اونچی دیواریں تک چڑھ کر انہیں نقل کا مواد پہنچاتے رہے امتحانی مراکز میں جسطرح امیدوار کھلے عام نقل کررہے ہیں اس سے ایسا ظاہر ہونے لگا ہے کہ جیسے ان مراکز میں کوئی عملہ ہی متعین نہیں ہے انتظامیہ کہیں نظر ہی نہیں ارہی ہے دفعہ ایک سو چوالیس کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزیاں نظر آرہی ہیں امیدواروں کے ساتھی دوست بڑی تعداد میں امتحانی مراکز کے باہر کھڑے نظر آرہے ہیں سکھر بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں کسی بھی امتحانی مرکز میں کا روائی کرتے دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔

#