سکھر:ہیلتھ افسران پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ

جمعرات 30 مارچ 2017 22:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سکھر ڈویژن میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں کو تاہی اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف انکوائری کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے سکھر ڈویژن میں 20مارچ سے 28مارچ تک جاری رہنے والی آئی پی ای اور او پی وی پولیو مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات ، بچوں کو معذور ی سے بچانے اور بنیادی ضروریات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ روٹین امیونائزیشن پر توجہ دی جائے مئوثر حکمت عملی کے ساتھ نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا جائے ۔

بہتر نتائج کے حصول کے لئے سخت جدوجہد کی ضرورت ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیر پو رمحمد سلیم راجپوت ،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ اور ڈاکٹر اکبر نے پولیو مہم کے اجلاس میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔ کمشنر سکھر نے مزید کہاکہ ڈپٹی کمشنرز پولیو مہم کے سلسلے میں رہ جانے والے بچوں سمیت بیمار بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے مائیکرو پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے ہدف کے حصول کے لئے بھررپور اقدامات کریں ، کارکردگی کو سو فیصد بنانے کے لئے یو سی ایم اوز، ٹی ایچ اوز،ڈی ایچ اوز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے حقائق پر مبنی تفصیلات مرتب کرتے ہوئے رپورٹ فراہم کریں ۔

کمشنر سکھر ڈویژن نے مزید کہا کہ مسائل کے باوجود پولیو مہم کو مزید موئثر بنانے کے لئے باہمی رابطے کا فقدان ختم کیا جائے اور انہوں نے تنبہیہ کی کہ اپنے فرائض سے غفلت نہ برتی جائے ہر صورت میں نتائج حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایچ اوز ، ٹی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔#

متعلقہ عنوان :