سکھر: گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے تین خاکروب جابحق

خاکروبوں اور ملازمین کا نعش رکھ کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ، ٹائر نذر آتش ، روڈ بلاک کر دیا

جمعرات 30 مارچ 2017 22:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) سکھر میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے تین خاکروب جابحق ، خاکروبوں اور ملازمین کا نعش رکھ کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ، ٹائر نذر آتش ، روڈ بلاک کر دیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو گوٹھ میں سکھر میونسپل کارپوریشن کے خاکروب گٹر کی صفائی کرنے میں مصروف تھے کہ دم گھٹنے اور زہریلی گیس کے باعث تین خاکروب گلزار ، حاکم عرف معشوق موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ ارشاد جوگی بے ہوش ہو گیا واقعہ کی اطلاع فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کے عملے کو دی گئی مگر اس کے باوجود کوئی ریسکیو آپریشن شروع نہ کیا گیا جس کے بعد فوت ہونے والے خاکروبوں کے ساتھیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بے ہوش خاکروب کو گٹر سے نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں پر وہ بھی جاں بحق ہو گیا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی مزدور یونین اور ملازمین کی جانب سے جابحق ہونے والے ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں دفاتروں کی تالہ بندی کر کے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ملازمین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کئے جانے والی احتجاج کی اطلاع پر مزدور رہنما علی مردان شیخ خاکروبوں کی نعشیں لیکر احتجاجی دھرنے پر پہنچے اور ملازمین کیساتھ ملکر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا اور مئیر سکھر اور ڈپٹی مئیر سکھر کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اورجابحق ہونے والے افراد کے قتل کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مشتعل ملازمین نے اس موقع پر ٹائروں کو نذر آتش کر کے روہڑی اور سکھر کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی جس کے باعث مسافروں گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بعد ازیں کئی گھنٹوں احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ اور مزدور رہنمائوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے مابین ایک تحریری ایگریمنٹ ہوا جس کے بعد ملازمین نے احتجاجی دھرنا ختم کیا ۔

#

متعلقہ عنوان :