سکھر: پانی کی قلت کے خلاف سول سوسائٹی کا دادو چوک پر پانی کے برتن اور ڈرم رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

متاثرہ علاقوں کو پانی فراہم نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے رہائشی و کمرشل علاقوں کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اعلی حکام نوٹس لیں

جمعرات 30 مارچ 2017 22:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) شہر سکھر میں پانی کی قلت کے خلاف سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے دادو چوک پر پانی کے برتن اور ڈرم رکھ کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں انتظامیہ کے خلاف درج نعروں کے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے نمائندگان کو کہنا تھا کہ شہر سکھر میں پانی کی قلت کے باعث علاقہ مکین دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں شکایات کے باوجود متاثرہ علاقوں کو پانی فراہم نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے رہائشی و کمرشل علاقوں کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بالا حکام نوٹس لیں اور متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔#

متعلقہ عنوان :