ملک کسی بھی ادارے یا فرد سے زیادہ مقدم ، پاک فوج قومی سلامتی کے لئے کام کرتی رہے گی،آرمی چیف

جمعرات 30 مارچ 2017 22:02

ملک کسی بھی ادارے یا فرد سے زیادہ مقدم ، پاک فوج قومی سلامتی کے لئے کام ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی ادارے یا فرد سے زیادہ مقدم ہے۔ پاک فوج قومی سلامتی کے لئے کام کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کے روز بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچ رجمنٹ سے میرا خصوصی تعلق ہے میرے والد کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے تھا اور میں بھی بلوچ رجمنٹ کا افسر ہوں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اچھے اور پر امن پاکستان کے لئے پر عزم ہے ملک کسی بھی فرد یا ادارے سے زیادہ مقدم ہے پاکستان کی بہتری کے لئے پاک فوج ایک کردار ادا کرتی رہیگی۔ ہم پاکستان کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور بہتر پاکستان کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :