پشاور ،ترقیاتی مشاورتی کمیٹی مالاکنڈ کا اجلاس ، مختلف حلقہ ہائی نیابت میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں پر جاری کام کا جائزہ

جمعرات 30 مارچ 2017 21:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی مالاکنڈ کا ایک اجلاس چیئرمین سید محمد علی شاہ باچا ایم پی اے کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں ضلعی ناظم سید احمد علی شاہ،ڈپٹی کمشنر سید ظفر علی شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سمیت جملہ محکموں کے سربراہوں ،مندوبین اور نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف حلقہ ہائی نیابت میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی کہ وہ ان منصوبوں کو جلد از ملک مکمل کر کے مفاد عامہ میں استعمال کے قابل بنائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مالاکنڈ ایریگیشن ڈویژن مالاکنڈ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے زیر اہتمام جاری پراجیکٹس میں سی60فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین ڈیڈک سید محمد علی شاہ باچا نے ایکسیئن روڈز اینڈ ہائی ویز کو تاکید کی کہ وہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کر کے انہیں آمد و رفت کے لئے قابل استعمال بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :