پشاور،ضلع کونسل پشاور کا اجلاس 4 اپریل کو طلب ‘

ریپڈ بس منصوبہ ‘ دودھ ٹیسٹنگ لیبارٹری ‘ موٹرسائیکل ڈبل سواری اور قبرستانوں میں قائم تجاوزات زبر بحت لائی جائیگی ‘

جمعرات 30 مارچ 2017 21:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ضلع کونسل پشاور کا اجلاس 4 اپریل کو دن دو بجے طلب ‘ ریپڈ بس منصوبہ ‘ دودھ ٹیسٹنگ لیبارٹری ‘ موٹرسائیکل ڈبل سواری‘ امن وامان کی صورتحال ‘ محکمہ ہیلتھ‘ محکمہ پبلک ہیلتھ اور قبرستانوں میں قائم تجاوزات زبر بحت لائی جائیگی ‘ اجلاس چار دن جاری رہے گا - تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی ہدایت پر ضلع نائب ناظم و کنوئنیر ضلع کونسل پشاور سید قاسم علی شاہ نے ضلع کونسل پشاور کا اجلاس 4 اپریل بروز منگل دن دو بجے طلب کیا ہے اجلاس کے پہلے دن ریپڈ بس منصوبے پر ممبران کو بریفنگ دی جائیگی جبکہ اسی دن ریپڈ بس منصوبے پر بحث کی جائیگی اور ضلع کونسل اراکین کو اعتما د میں لیاجائیگا‘ اجلاس کے دوسرے دن محکمہ لائیو سٹاک کی دودھ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی اب تک کی کارکردگی پر ضلع کونسل ممبران کو بریفنگ دی جائیگی جبکہ اسی دن دودھ تجزیہ لیبارٹری کی کارکردگی مزید بہتربنانے اسکے لئے مزید فنڈ مختص کرنے اور موبائل لیبارٹریوں کے قیام کے لئے ضلع کونسل کو اعتماد میں لیاجائیگااور اسی دن دودھ تجزیہ لیبارٹری کی کارکردگی کومزید بہتربنانے کیلئے بحث کی جائیگی ‘ اجلاس کے تیسرے دن قبرستانوں میں قائم تجاوزات ‘ موٹرسائیکلوں کی ڈبل سوار ی پر پابندی عوامی مشکلات ‘ قبرستانوں میں قائم تجاوزات پر بحث کی جائیگی جبکہ اسکے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کیلئے بحث کی جا ئیگی ‘ اجلاس کے چوتھے روز محکمہ ہیلتھ اورپبلک ہیلتھ کی جانب سے ان محکموں کی کارکردگی پرایوان کو تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ‘جبکہ ان محمکموں کی کارکردگی مزید بہتربنانے کیلئے بحث کی جائیگی ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ممبران کو اہم امور پر بحث کیلئے تمام ممبران سے اجلاس کے چاروں دن بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور کے عوام کے مسائل ضلعی اسمبلی فلور پر زیر بحث لائی جائیگی اور کوشش کی جائے تمام ممبران چاروں دن ایوان تشریف لے آئیں اور بحث میں حصہ لیکر اپنی قیمتی آرا ء سے ایوان کو آگاہ کریں -

متعلقہ عنوان :