سوات ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا معاملہ ، گاڑیوں کے رجسٹریشن کی مد میں انکم ضلعی حکومت کو دینے کا مطالبہ

جمعرات 30 مارچ 2017 21:46

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا معاملہ ، سات تحصیلوں کے ناظمین نے ضلع کونسل کی قرار داد کی حمایت کردی ، گاڑیوں کے رجسٹریشن کی مد میں انکم ضلعی حکومت کو دینے کا مطالبہ این سی پی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے معاملے پر منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ایکا ، مشترکہ جدوجہد کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب میں ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، تحصیل بابوزئی کے نائب ناظم فضل حمید ، تحصیل کبل کے ناظم حاجی رحمت علی ، نائب ناظم انجینئر حنیف خان ، تحصیل مٹہ ناظم عبداللہ خان ، تحصیل بحرین کے ناظم حبیب اللہ ساقب ، تحصیل چارباغ کے ناظم نوید علی خان ، تحصیل خوازہ خیلہ کے ناظم عثمان علی خان اور ضلعی کونسل سوات میں ن لیگ کی پارلیمانی لیڈر افرین خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وہ سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے خلاف نہیں ہم اس عمل کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس حوالے ہمارے کچھ تحفظات ہیں اور ضلع کونسل سوات کی اجلاس میں اس حوالے ایک مشترکہ قرارداد منظور کی گئی تھی اور اس پریس کانفرنس کے ذریعے آج بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع سوات میں نان کستم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے سلسلے میں جتنا انکم بھی ہوں اس پر ضلعی حکومت کا حق ہے اور وہ ضلعی حکومت کے حوالہ کرنا ہوگا اور رجسٹریشن کے کاغذات بھی ضلعی حکومت جاری کریں گے ،ا نہوں نے کہا کہ مرمت شدہ ان گاڑیوں کو بھی رجسٹریشن کے عمل میں شامل کیا جائے جس کی پرزہ جات چوری شدہ نہ ہو اور انجن ، چیسس ٹیمپر نہ ہو ، انہوں نے کہا کہ سوات میں مختلف شکلوں میں این سی پی گاڑیاں روادواں ہیں اور ہم اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہیں کہ جن گاڑیوں میں چوری عنصر نہ ہو اس کو رجسٹریشن کے عمل میں شریک کیا جائے ، اور ہمارے ساتھ اس مطالبے میں ضلع سوات کے تمام سات تحصیلوں کے ناظمین اور نائب ناظمین متفق ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن کے عمل میں ضلعی حکومت کو شریک کیا جائے اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کے مد حاصل ہونے والی امدن ضلعی حکومت کا حق ہے اور ضلعی حکومت کو اس حق سے محروم نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :