پرورش میں تربیت پانے والے بچے مستقبل کے فوجی کمانڈر بن کر ابھریں گے،عامرعلی اعوان

ادارہ پرورش کے لئے اراضی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پاک فوج شانہ بشانہ رہے گی ،جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن

جمعرات 30 مارچ 2017 21:46

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن عامرعلی اعوان نے کہاہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ،پرورش میں تربیت پانے والے بچے مستقبل کے فوجی کمانڈر بن کر ابھریں گے ،ادارہ پرورش کے لئے اراضی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پاک فوج شانہ بشانہ رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے قمبر میں جنگ زدہ یتیم بچوں کے ادارہ پرورش ہوم میں ساتویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرقائمقام ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید خان ،فورس کمانڈر مینگورہ بریگیڈ ظفر اقبال، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ایگزیکٹیوممبرکیپٹن (ر) امجد،پرورش آرگنائزیشن کے چیئرمین ریاض فاروق ساہی ، پرورش کے ڈائریکٹر نعیم اللہ خان نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر واجدعلی خان ،جماعت اسلامی کے رہنما اخترعلی خان ،تحصیل کونسلر یوسف علی خان ،بریگیڈ(ر) سعید اللہ خان ،سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال بریگیڈ(ر)محمد سرفراز ، حاجی محمداحمد آف کراچی ، ایم این اے خیال زمان اورکزئی ، سابق ایم این اے جمیلہ احمد بھی موجودتھے ،اسکول کے بچوں نے اس موقع پر مختلف ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیں جبکہ پریڈ کاشاندار مظاہرہ بھی کیا جی اوس ی سوات نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا،جی او سی میجر جنرل عامرعلی اعوان نے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ ان اداروں کو سپورٹ کیا ہے جو ملک وقوم اور بچوں کی کفالت اور تربیت کے لئے کردار اداکررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج پرورش میں بچوں کی پر فارمنس دیکھ کر مجھے بے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کل جو بچے بے سہارا اور یتیم تھے ،پرورش نے انہیں سہارا دیا ہے اورمجھے امید ہے کہ یہ بچے مستقبل میں ملک کے کمانڈر ہوں گے ،اس موقع پر انہوں نے پرورش اسکول کے لئے ایک لاکھ روپے اور واٹرفلٹریشن پلانٹ کی فراہمی کا اعلان کیااور کیڈٹ کالج میں پرورش ارگنائزیشن کے پانچ بچوں کے کو ٹے کا اعلان کیا ،جبکہ قائمقام ڈپٹی کمشنر غلام سعید خان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پچاس ہزار اور اپنی ایک ماہ کی تنخواہ پرورش کو دینے کااعلان کیا ،پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ، تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے جبکہ مہمانوں کو بھی یادگاری شیلڈدئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :