پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں ہو گا،فائنل کراچی میں کھیلا جائیگا

جمعرات 30 مارچ 2017 21:46

پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں ہو گا،فائنل کراچی میں کھیلا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اگلے سال تیسرا ایڈیشن پاکستان میں ہو گا جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری پاکستان میں ہی کرائیں گے پی ایس ایل کے میچز پاکستان کے تمام شہروں ، لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد ، پشاور اور دیگر شہروں میں ہوں گے جبکہ فائنل کراچی میں ہو گا۔ ہم نے پی ایس ایل تھری کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔۔( علی)