کراچی ، محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مارچ کے لئے صارفین میں یوٹیلیٹی بل کی تقسیم شروع

جمعرات 30 مارچ 2017 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جنوری تا مارچ 2017 ء پہلی سہ ماہی کے لئے صارفین میں یوٹیلیٹی بل کی تقسیم شروع ہوگئی ہے ، شیڈول کے مطابق سینٹرل زون کے بلوں کی تاریخ اجراء 24 مارچ 2017ء اور تاریخ ادائیگی 21 اپریل 2017ء ہے جبکہ ایسٹ زون کے لئے تاریخ اجراء 31 مارچ 2017 ء اور تاریخ ادائیگی 27 اپریل 2017ء ہے ، ملیر اور ویسٹ زون کے لئے تاریخ اجراء 3 اپریل 2017ء اور تاریخ ادائیگی 2 مئی 2017ء ہے ، سائوتھ زون ڈویژن W اور انڈسٹریل زون کے لئے تاریخ اجراء 7 اپریل 2017ء اور تاریخ ادائیگی 5 مئی 2017ء رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کردیں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میونسپل یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری لا سکے۔

متعلقہ عنوان :