کراچی،بلدیہ عظمیٰ محکمہ انسداد تجاوزات مختلف علاقون مین کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھوں پر لگے ہوئے پتھارے، ٹھیلے اور ٹرک سمیت، اسٹیل کے کائونٹرز، کیبن، ہوٹلز اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کردیا

جمعرات 30 مارچ 2017 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شاپر اسکوائر ابو الحسن اصفہانی روڈ، سہراب گوٹھ اور ناہید سپراسٹور ، شہید ملت روڈ تک تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھوں پر لگے ہوئے پتھارے، ٹھیلے اور ٹرک سمیت، اسٹیل کے کائونٹرز، کیبن، ہوٹلز اور دیگر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا یہ آپریشن سینئر ڈائریکٹر محمد نذیر لاکھانی کی سربراہی میں کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایسٹ اقبال پرویز ، ڈپٹی ڈائریکٹر گلشن اقبال ڈویژن ریحان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محی الدین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظیم بیگ ، انسداد تجاوزات کا عملہ اور پولیس بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

تجاوزات کی وجہ سے اس علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی اور پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ان جگہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد ٹریفک کی روانی میں بہتر ی آئی ہے اور شہریوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اس اقدام کو سراہا ہے، سینئر ڈائریکٹر محمد نذیر لاکھانی نے محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کو ہدایت کی کہ مختلف علاقوں میں قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے علاقوں میں توجہ مرکوز کی جائے جہاں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کردی گئی ہیں اور ایسے علاقوں میں دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بار پھر تجاوزات کو کلیئر کردیا جائے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک شہر میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف موجودہ مہم شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور تجاوزات کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام کے مسئلے اور دیگر شکایات کے پیش نظر چلائی جا رہی ہے اس کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی تعاون حاصل کیا گیا ہے اور اب تک ان کوششوں کے خاصے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :