ْ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی یونیورسٹی میں پہنچ گئی،پر وقار انداز میں ٹرافی کی رونمائی

پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے،سرفراز کو طویل مدت کیلئے کپتان مقرر کیا جائے، یونس خان

جمعرات 30 مارچ 2017 21:38

ْ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی یونیورسٹی میں پہنچ گئی،پر وقار انداز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ سرفراز کو تینوں فارمیٹ اور طویل مدت کیلئے کپتان مقرر کیا جائے۔سرفراز کے پاس اچھا موقع ہے وہ پاکستان کو ایک قدم اور آگے لیکر جائے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی یونیورسٹی میں پہنچ گئی جہاں پر وقار انداز میں ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔سابق کپتان یونس خان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹرافی تھام کر پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ اچھا ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جتنی کرکٹ کھیلی اس کے بعد یہی کہوں گا اب ون ڈے کرکٹ کو مس نہیں کرتا، میرے لئے دعا کریں کہ میں جلد ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لوں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ عبد الستار ایدھی کی طرح لوگوں کی خدمت کروں۔۔

متعلقہ عنوان :