متحدہ (پاکستان )لیبرڈویژن کی یونائیٹڈ لیبرفیڈریشن کی مرکزی باڈی کے اراکین کا اہم اجلاس

ملازمین ومحنت کشوںکودرپیش مسائل،حق تلفی اورلیبرقوانین کی خلاف ورزیوںپرگہری تشویش کااظہا ر

جمعرات 30 مارچ 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) متحدہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )لیبرڈویژن کی یونائیٹڈ لیبرفیڈریشن کی مرکزی باڈی کے اراکین کی سربراہی میںایک اہم اجلاس کراچی میںمنعقدہواجس میںمختلف اداروں،کارپوریشنزوغیرہ کی ملحقہ یونینزاورسی بی اے کے صدوروجنرل سیکریٹریزنے شرکت کی ۔اجلاس میںملازمین ومحنت کشوںکودرپیش مسائل،حق تلفی اورلیبرقوانین کی خلاف ورزیوںپرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مختلف سرکاری اداروںمیںاصل گھوسٹ ملازمین اور ان کے سرپرستوںکے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کے بجائے دیگر محنت کشوںاوران کے نمائندوںکوگھوسٹ ملازمین کے نام پرہراساںکرنے اورانہیںپسند اورناپسند کی بنیادپرجبری گھوسٹ ملازم ثابت کرنے کی شرمناک کوششیںکی جارہی ہیں اور ذہنی اذیت سے دوچارکیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںیکم مئی لیبرڈے کے موقع پر کنونشن ودیگرپروگرامزمنعقدکرنے کے حوالے سے تجاویزبھی زیرغورآئی اوراس سلسلے میںآراء پر عملدرآمد کیلئے اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملزمیں محنت کشوںکوگذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوںکی عدم ادائیگی پربھی گہری تشویش کااظہارکیاگیااورتنخواہوںکی عدم ادائیگی کے سبب ملازمین کودرپیش مشکلات و پریشانیوں کے فوری ازالے کے لئے ملازمین کوفوری طورپرتنخواہیںاداکرنے کا مطالبہ کیا گیا۔فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران نے مزیدمطالبہ کیاکہ بینکنگ سیکٹرزمیںمنافع آمدن کے باوجود ایمپلائز کی تنخواہوںومراعات میںاضافہ نہیں ہواہے لہٰذابینکنگ سیکٹرزمیںکام کرنے والے ملازمین کیلئے کارکردگی کے مطابق مراعات اورتنخواہوںمیںاضافہ کیاجائے۔

کے ڈی اے ملازمین بھی تنخواہوںمیںتاخیرپرشدیدذہنی کرب کاشکارہیںلہٰذابروقت ان کی تنخواہیںجاری کی جائیںتاکہ ان کے گھریلومعاملات بہترطریقے سے چل سکیں۔اجلاس میںکہا کہ پی ٹی سی ایل کے محکمہ میںجبری گولڈن ہینڈ شیک کے نام پرچھانٹی کے عمل کوروکاجائے اوراسے آسان بنایاجائے۔اجلاس کے آخرمیںفیڈریشن کی مرکزی باڈی میںردوبدل پر غور کیاگیااورنئے نام تجویزکئے گئے۔فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران نے اجلاس کے توسط سے وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف،وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ،مئیر کراچی وسیم اخترسمیت متعلقہ اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیاکہ گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کوشفاف اورپسندناپسندسے آزاد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :