ْ بزرگان دین کی تعلیم پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ

جمعرات 30 مارچ 2017 21:29

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) سابق وفا قی وزیر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام بزرگان دین کی وجہ سے پھیلا اولیااللہ اخوت ، بھائی چارے اور امن کادرس دیتے ہیں بزرگان دین کی تعلیم پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اولیا ئے اکرام کی درگاہیں اور صحبت علم و آگاہی کا سرچشمہ ہیں ان درگاہوں سے نصیحت اور علم کی بھوک وپیاس رکھنے والوں کیلئے فیض وبرکات اور اللہ کی خاص رحمت کا سلسلہ جاری رہتا ہے برصغیر میں اللہ کے نیک ولیوں کی برکات اور واعظ و نصیحت سے کروڑں لوگوں نے اسلام قبول کیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے دو روزہ عرس حصرت بابا جی عبدالمجیددرگاہ حضرت بابا جی ذوالفقارعلی المعروف نانگاپیر پر آئے ہوئے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اولیا اکرام رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہیں اس موقع پر محفل سماع اور لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا عرس کی تقریب کی اختتامی دعا حضرت بابا جی ذوالفقار علی اور صاحبزادہ یاسر حسین نے کروائی

متعلقہ عنوان :