کامونکے،ناقص صفائی غیر معیاری مصنوعات تیار کرنے پربیکری سویٹ شاپ گوشت شاپ سیل فوڈ پوائنٹ کو 25ہزار جرمانہ

جمعرات 30 مارچ 2017 21:29

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پنجاب فوڈسیفٹی آفیسر کا چھاپہ ناقص صفائی غیر معیاری مصنوعات تیار کرنے پربیکری سویٹ شاپ گوشت شاپ سیل فوڈ پوائنٹ کو 25ہزار جرمانہ کردیا گیا تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ضلعی فوڈ سیفٹی آفیسر انیق احمد نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر گندگی اور غیر معیاری مصنوعات تیارکرنے والی ریحان بیکر، میاں سویٹ شاپ اور مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے محمد صفدر کی دکان سیل کردی جبکہ حزیفہ فوڈ پوائنٹ کے مالک زاہد کو ایکسپائری مشروبات، غیر معیاری اوپن فوڈ کلراور کیمیکل ڈرم استعمال کرنے پر پچیس ہزار جرمانہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :