فیصل آباد،’’ شہری آبی فضلے کی طبیعاتی اور حیاتیاتی رجحانات سے بحالی‘‘کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم

جمعرات 30 مارچ 2017 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) شعبہ نباتات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ’’ شہری آبی فضلے کی طبیعاتی اور حیاتیاتی رجحانات سے بحالی‘‘کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا گیا۔ اس موقعہ پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے اپنے صدارتی خطبہ میں شہری ماحولیاتی بحالی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

یونان کی سنٹرل یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹوس جیکاس نے کم لاگت سے شہری آبی فضلے کو قابلِ استعمال بنانے کی ٹیکنالوجی پر خصوصی لیکچر دیا ۔ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے لیکچر میں شہری آبی فضلے کے زرعی استعمال پر اظہارِ خیال کیا۔ ڈاکٹر ارسلان اشرف نے سمپوزیم کے اغراض و مقاصدبیان کئے۔جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر مبشر نیاز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔صدرِ شعبہ ڈاکٹر نعیم اقبال نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ یونیورسٹی اور تحقیق سے وابستہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے سمپوزیم میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :