فیصل آباد،انسٹیٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈز سائنسسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور امانہ حلال ریسرچ سنٹر جرمنی کے مابین باہمی مفاہمتی یاداشت کی تقریب

جمعرات 30 مارچ 2017 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) انسٹیٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈز سائنسسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور امانہ حلال ریسرچ سنٹر جرمنی کے مابین باہمی مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کی۔

(جاری ہے)

MoU کی تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈز سائنسسز کی طرف سے ڈاکٹر محمد ارشد (ڈائریکٹر) ا ور امانہ حلال ریسرچ سینٹر جرمنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے اپنے ادارے کی طرف سے نمائندگی کی۔

اس MoUکا مقصد دونوںاداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے استفادہ کے لئے کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپ اور ٹریننگ کا انعقاد کرنا ہے۔جس سے بلا شبہ فود اور حلال فوڈ کے متعلق آگاہی اور ترقی ملے گی

متعلقہ عنوان :