فیصل آباد، امریکی حکومت کے تعاون سے قائم پنجاب ایگریکلچر کمیشن کے سیکرٹریٹ کا افتتاح ،کمیشن صوبے کے لیے زرعی پالیسی تشکیل دے گا

جمعرات 30 مارچ 2017 21:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) یو ایس ایڈ پاکستان کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جولی چین اور صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے یو ایس ایڈ پنجاب ان ایبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ کے ذریعے امریکی حکومت کے تعاون سے بنائے گئے پنجاب ایگریکلچر کمیشن کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ یہ کمیشن صوبے کے لیے زرعی پالیسی تشکیل دے گا۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ کا پنجاب ان ایبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ 15ملین ڈالرز کی رقم پر مشتمل ایک پانچ سالہ منصوبہ ہے جو پنجاب میں لائیو سٹاک ، ڈیری اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے ۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے یو ایس ایڈ محکمہ زراعت کی ایگریکلچر کمیشن کے ذریعے ایک جامع زرعی پالیسی بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت کرے گا۔

ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جولی چین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت اور نئی جہتوں کے ذریعے ترقی کے وسیع مواقع موجود ہونے کی وجہ سے پنجاب ایگریکلچر کمیشن جیسے اداروں کا کردار بہت اہم ہے ۔ پنجاب ایگریکلچر کمیشن کا قیام اور صوبے کے لیے زرعی پالیسی تشکیل دینے کے لیے کاوش حکومت پنجاب کی زرعی شعبے کی ترقی کے لیے درست سمت کا مظہر ہے

متعلقہ عنوان :