جے یوآئی کے زیراہتمام 7تا9اپریل اضاخیل پشاور میں سوسالہ عالمی اجتماع ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجتماع ہوگا، سید محمد زکریا شاہ

جمعرات 30 مارچ 2017 21:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ نے کہا ہے کہ جے یوآئی کے زیراہتمام 7تا9اپریل اضاخیل پشاور میں ہونے والا سوسالہ عالمی اجتماع ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجتماع ہوگا۔ جو دینی طبقات کیلئے پیغام امید اورمذہب مخالفوں کیلئے ناکامی کی نوید لائے گا۔ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے سب سے زیادہ ضرورت امن وامان کی بحالی کی ہے۔

دہشت گردی اور فرقہ واریت کے نقصان کاازالہ کرنے کیلئے ایسی سوچوں سے اظہار برأت اور ان کے خاتمے کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نائب امیر ضلع میاں محمد عرفان، سیکرٹری مالیات شیخ عرفان الٰہی، چوہدری فضل الٰہی جٹ، رانا احمد، رانا پرویزاختر،سیکرٹری اطلاعات محمد یوسف انصاری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن دومڑ، مولانا ضیاء مدنی، حاجی محمد رفیق طاہر، مولانا شاہد معاویہ، مفتی معاویہ حسن ودیگر سے اجتماع کی تیاریوں کے سلسلہ میں مشاورت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کی طرف سے عالمی اجتماع پشاور میں شرکت کیلئے قافلوں کو حتمی شکل دینے کیلئے آج 31مارچ بروز جمعہ شام 6بجے جمعیت سیکرٹریٹ علامہ اقبال کالونی سمندری روڈ میں صوبائی اسمبلی حلقوں ویونٹس ذمہ داران کا اہم اجلاس بھی زیرصدارت ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا منعقد ہوگا

متعلقہ عنوان :