سعودی حکومت کی غیر قانونی مقیم تارکینِ وطن کی واپسی کیلئے 90 دن کی مہلت خوش آئندہے،حافظ شفیق کاشف

جمعرات 30 مارچ 2017 21:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن کی واپسی کے لئے 90 دن کی مہلت دے دی ہے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تارکینِ وطن کے لیئے خوش آئند قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سعودی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آجائیں، حافظ شفیق کاشف نے مطالبہ کیاکہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید غیر قانونی تارکین وطن اور معمولی جرائم میں سزا کاٹنے والی عورتوں اور بچوں کو بھی رہا کیا جائے اور دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھانے کا مو قعہ دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ اور ویلفئر کونسلر اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پوری کریں حافظ شفیق کاشف نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سعودی کمپنیوں کے ذمہ پاکستانی تارکین وطن کے واجبات کی ادائیگی کے لیئے بھی سعودی حکومت جامع پالیسی مرتب کرے اور جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں ہوجاتی ان کے قیام میں توسیع کی جائی

متعلقہ عنوان :