کوئٹہ, کوچ اور کار میں تصادم 1 شخص ہلاک 2 زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 21:27

کوئٹہ, کوچ اور کار میں تصادم 1 شخص ہلاک 2 زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) بلوچستان کے علاقے سرانان کے مقام پر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور2 زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ چمن شاہراہ پر سرانان کے قریب کراچی سے چمن جانیوالی تیز رفتار کوچ اور ییلو کیب ٹیکسی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار راز محمد موقع پر ہلاک جبکہ احمد اور جیلانی شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :