کوئٹہ, 6 نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار

جمعرات 30 مارچ 2017 21:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد 6 نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فیض ، محمد جان اور میران ٹریکٹر ٹرالی پر گندم لوڈ کر کے غلہ منڈی سے شہر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں 6 نامعلوم مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر ان سے گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :