کوئٹہ,مختلف علاقوں کی شاہراہوں پر لگائی گئی اسٹریٹ لائٹس بند، راہزنی کی وارداتوں میں اضا فہ، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی

جمعرات 30 مارچ 2017 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کی شاہراہوں پر لگائی گئی اسٹریٹ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے راہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی عوامی حلقوںنے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوردت سنگھ روڈ ، کواری روڈ، نیو فقیر محمد روڈ اور دیگر سڑکوں پر لگائی گئی اسٹریٹ لائٹس کو جلایا جائے اور ان علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تمام سڑکوں کا اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے کوئٹہ کے گنجان آباد علاقوں مین شہر کی سڑکوں گودردت سنگھ روڈ، نیو فقیر محمد روڈ ، کواری روڈ اور دیگر سڑکوں پر لگنے والی اسٹریٹ لائٹ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی بندش اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم راہزن آئے روز ان سڑکوں پر شہریوں کو لوٹتے ہیں گزشتہ روز بھی نیو فقیر محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں کی شکایات موصول ہوئی ہے شہریوں نے کیسکو حکام، ضلعی انتظامیہ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی تمام سڑکوں پر لگائی گئی اسٹریٹ لائٹس کو رات کے اوقات میں جلایا جائے اور ان علاقوں میں پولیس کا گشت بھی بڑھایا جائے تاکہ شہریوں کو راہزنوں اور ڈاکوئوں سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :