کوئٹہ, مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق

جمعرات 30 مارچ 2017 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) بلوچستان کے علاقے گوادر میں سر بندر کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے گوادر میں سربندر کے مقام پر سلیمان نامی شخص کے مکان کی اچانک چھت گرنے سے اس کے نیچے دب کر22 سالہ نسرین بی بی ،15 سالہ اقراء بی بی اور5 سالہ شمع بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کے نیچے سے لا شوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :