Live Updates

خطرناک مجرمان کی رہائی اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ جاتی ہے، حلیم عادل شیخ

ہم ملک کے بچوں کو بھیک مانگنے اور حکمرانوں کا ظلم سہنے کیلئے نہیں چھوڑ سکتے ، تحریک انصاف نے ہر سطح پر آواز اٹھائی ،اب تو عوام کو بیدار ہوجانا چاہیے

جمعرات 30 مارچ 2017 21:25

خطرناک مجرمان کی رہائی اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ جاتی ہے، حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ مجرمان کی رہائی اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ جائے گی ،جس نے خطرناک مجرموں کی رہائی کا بیڑا اٹھایا ہے وہ بے گناہ لوگوں پر بھی اپنا کرم کرسکتے ہیں،پانامہ کیس میں ہمیں خدا پر بھروسہ ہے کہ انصاف کی جیت ہوگی،تحریک انصاف نے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے اب تو عوام کو بیدار ہوجانا چاہیے ، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم اس ملک کے بچوں کو بھیک مانگنے اور حکمرانوں کا ظلم سہنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ جن کا گناہ ثابت ہوگیا وہ رہا کیئے جارہے ہیں اور وہ معصوم لوگ جو چڑیا کا بچہ نہیں مار سکتے وہ کئی کئی سالوں سے ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگت رہے ہیں جس کہ وجہ یہ ہے کہ ان کے پیچھے کسی سیاسی جماعت کا ہاتھ نہیں ہوتا،سوال یہ ہے کہ جب تک دہشت گردی ثابت نہ ہوجائے اس وقت تک ان پر کسی قسم کا تشدد بھی نہیں ہونا چاہیے ، موجودہ حالات میں تو یہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ سارے مجرم تو جیلوں سے باہر آگئے باقی جیلوں میں موجوو لوگ بے گناہ ہی رہ جاتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کو اب گناہ لوگوں کو بھی جیلوں سے چھوڑ دینا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ حکمران ہشت گردی کے کیسوں کو حل کرنے میں اس لیے ناکام رہے ہیں کہ وہ اس ملک میں امن وامان کی فضاء چاہتے ہی نہیں ہیں، مگر ہم عوام کو چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ایسے لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلاکر ہی دم لینگے اورمل کر ایسا معاشرہ بنائینگے جہاں شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر دل خون کے آنسو رورہاہے مگر خوشی اس بات کی ہے کی پانامہ کیس میں عدلیہ سے ہمیں جو انصاف ملے گااسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :