آئی جی سندھ کی مزارات، درگاہوں اور خانقاہوں پر سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی

عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض میں کوئی بھی غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی، آئی جی سندھ

جمعرات 30 مارچ 2017 21:20

آئی جی سندھ کی مزارات، درگاہوں اور خانقاہوں پر سیکورٹی مزید سخت کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے جمعرات کی مناسبت سے مزارات، درگاہوں، خانقاہوں اور تمام مساجد، امام بارگاہوں پر سندھ بھر میں سیکیورٹی مذید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹے رینڈم اسنیپ چیکنگ کی جائے۔

(جاری ہے)

مزارات، درگاہوں، خانقاہوں، مساجد وامام بارگاہوں کے منتظمین کو اعتماد میں لیکر سرچنگ اور کڑی نگرانی کو رضاکاروں کے تعاون سے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مرکزی مزارات پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔اپنی نگرانی میں جمعرات کی شام سے ہی مزارات کے داخلی گیٹس پر شرکاء کی فزیکل سرچنگ کے اقدامات کو عملاً ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی احکامات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض میں کوئی بھی غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :