شاہدرہ ،روٹھ کر میکے آنیوالی بیٹی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر باپ کوگلا دبا کر مار ڈالا

جمعرات 30 مارچ 2017 21:20

شاہدرہ ،روٹھ کر میکے آنیوالی بیٹی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر باپ کوگلا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء)شاہدرہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں روٹھ کر میکے آنے والی بیٹی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے باپ کوگلا دبا کر مار ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمہ رابعہ اپنے شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہو ئی تھی باپ اسے گھر جانے پر زور دے رہا تھا،قاتل رابعہ نے عدنان،رزاق اور افتخار کے ساتھ مل کر اپنے باپ اشرف کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے نعش کو مردہ خانے جمع کرواکر بیٹے کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا۔پو لیس نے لا ش کو پو سٹما ر ٹم کیلئے بجھو ا کر تفتیش شر وع کر دی ۔تا ہم ملز ما ن فر ار ہو گئے۔