وفاقی سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن سید سے پاکستان میں عراقی سفیر کی ملاقات

سیکرٹری دفاع کی عراقی مسلح افواج کے عملہ کے بنیادی ڈھانچہ اور استعدار کار کی ترقیاتی تربیت کی پیشکش

جمعرات 30 مارچ 2017 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن سید سے پاکستان میں عراق کے سفیر ڈاکٹر علی الرحمانی نے جمعرات کو وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ سیکرٹری دفاع نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور عراقی فوج اور عوام کی خوشحالی کے لئے پاکستان کی نیک خواہشات کے بارے میں بتایا۔ سیکرٹری دفاع نے عراقی مسلح افواج کے عملہ کے بنیادی ڈھانچہ اور استعدار کار کی ترقیاتی تربیت کی پیشکش کی جو پاکستانی افواج ان کو دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملہ کی باہمی بات چیت کے لئے ادارتی فریم ورک کی تجویز دی اور دو طرفہ افواج کے وفود کے دوروں کی بھی تجویز دی جو کہ لا جسٹک کے قیام اور دفاعی پیداواری یونٹ میں تربیت حاصل کریں ۔سیکرٹری دفاع نے عراقی ائیر فورس کو آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے اور کوالٹی کنٹرول پروگرام کے لیے پاکستان ائیر فورس کی خدمات کی پیشکش کی ۔معلومات کے تبادلہ پورٹ کالز اور جنگ کی صورت میںدونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مواصلات اور تعاون کی مشقیں بھی زیر بحث آئیں اور دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خلاف میکنزم کا اشتراک اور خفیہ معلومات کے تبادلے پر تجاویز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :