وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور بچی کرن اشتیاق کا ویڈیوکلپ چلوادیا

کرن کےاکاؤنٹ میں7لاکھ روپے جمع،سواری بھی فراہم کردی،بچی کوتعلیم اورعلاج معالجہ کی سہولتیں فری حاصل ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 20:39

وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور بچی کرن اشتیاق کا ویڈیوکلپ چلوادیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنی تقریر شروع کرنے سے قبل ایوان اقبال میں نصب سکرینوں پر ایک معذور بچی کرن اشتیاق کے بارے میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا خصوصی کلپ چلوایا، ہاتھ پاؤں سے محروم یہ بچی آگے تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مدد کی اپیل کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں کرن اشتیاق کا خصوصی طو رپر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بچی کے والد انتہائی غریب ہیں ۔ مجھے گزشتہ روز یہ ویڈیو کلپ ملا جس پر میں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور اور صوبائی وزیر کو معذور بچی کرن اشتیاق کے گھر بھجوایا اور آج معذور بچی کرن اشتیاق کا بینک اکاؤنٹ کھل گیا ہے جس میں 7 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں جبکہ کرن اشتیاق کو سواری بھی فراہم کردی گئی ہے تاکہ اسے آنے جانے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرن اشتیاق کو نہ صرف مفت تعلیم دی جائے گی بلکہ علاج معالجہ بھی مکمل طور پر فری ہوگا۔ 7 لاکھ روپے بچی کے اکاؤنٹ میں موجود رہیں گے تاکہ زندگی کے اندھے تھپیڑے اس بچی کی راہ میں آئندہ حائل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچی جب تک پڑھنا چاہے، پنجاب حکومت اس کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح کی سینکڑوں نہیں ہزاروں مثالیں موجو دہیں کہ قوم کے ذہین بچے اور بچیاں محض وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم ہیں لیکن ہم اپنے ان بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :