اورکزئی ایجنسی ،ْنامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے این جی اوکے 3 ارکان زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 21:12

اورکزئی ایجنسی ،ْنامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے این جی اوکے 3 ارکان ..
اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) اورکزئی ایجنسی میںنامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے این جی اوکے 3 ارکان زخمی ہوگئے ،پولیٹیکل حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ نامعلوم مسلح افراد نے وسطی اورکزئی ایجنسی کے علاقے اسماعیل زئی میں این جی او کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین ارکان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پران کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کوگھیرے میںلے کرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :