قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے مختلف نوعیت کی تین قراردادیں متفقہ منظور کر لیں

جمعرات 30 مارچ 2017 21:12

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے مختلف نوعیت کی تین قراردادیں متفقہ منظور کر لیں۔

(جاری ہے)

پہلی قرار داد خاتون رکن اسمبلی شیر یں فاطمہ نے پیش کی جس کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کے لئے ڈے کئیر سینٹر قائم کیا جائیگا ،ْدوسری قرار داد رکن اسمبلی غلام حسین ایڈووکیٹ نے پیش کی جس میںکہا گیا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی فوت ہو جائے تو اس کی وفاتِ کے بعد اس کے لواحقین کو قانون سا زی کر کے خصوصی پیکیج دیا جائیگا ،ْتیسری قرارداد رکن اسمبلی عمران ندیم نے پیش کی۔جس کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی مدتِ کی تکمیل کے بعد ان کے لئے سرکاری ملازمین کی طرح پینشن مقرر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :