طارق فاطمی سے امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی مشیر برائے مذہبی اقلیت نوکس تھامس کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

حکومت اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کیلئے پر عزم ہے جسکی ضمانت ملکی آئین نے دی ہے ،ْمشیر وزیر اعظم

جمعرات 30 مارچ 2017 21:12

طارق فاطمی سے امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی مشیر برائے مذہبی اقلیت نوکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کیلئے پر عزم ہے جسکی ضمانت ملکی آئین نے دی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے جمعرات کو یہاںامریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی مشیر برائے مذہبی اقلیت نوکس تھامس نے خیر سگالی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے امریکی مشیر کو مزید ترقی پسند پاکستان کو یقنی بنانے کی غرض سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔طارق فاطمی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ دنیا کو نسل پرستی اور اقلیتوں کیساتھ بدسلوکی کا سامنا ہے ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے واضح کر دیا ہے کہ قوم نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کا ہولی تہوار کے موقع پر ہندو برادری اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو پیغامات اور جامعہ نعیمیہ میں مذہبی سکالر ز سے خطاب ،جسے تمام اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کیلئے پر عزم ہے جسکی ضمانت ملکی آئین نے دی ہے۔