پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، 2000 سے زائد پتنگیں بر آمد کر لیں

جمعرات 30 مارچ 2017 21:08

پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، 2000 سے زائد پتنگیں بر آمد ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی میں تھانہ پیر ودھائی پولیس نے 2000پتنگیں بر آمد کر لیں ۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 2000پتنگیں اور 500 ڈوریں برآمدملزمان کو گرفتار کرلیا اوربس کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ماجد سے 15پتنگیں معہ25ڈوریں ،تھانہ وارث خان پولیس نے فیاض سے 10پتنگیں معہ01ڈور ، عاقب سے 18پتنگیں معہ02ڈوریں ،تھانہ بنی پولیس نے سجاد سے 10پتنگیں ، تھانہ نیوٹائون پولیس نے احسان سے 10پتنگیں معہ02ڈوریں ، تھانہ صادق آباد پولیس نے اسامہ سے 10پتنگیں معہ01ڈور ، شہباز سے 10پتنگیں معہ01ڈور برآمد کر کے ملازمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔