عدالت کا 8 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہو نے پر باعزت بری کر نے کا حکم

جمعرات 30 مارچ 2017 21:08

عدالت کا 8 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہو نے پر باعزت بری کر نے کا حکم
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8 کی عدالت نے روڈ بلاک کر کے فائرنگ کر نے ہنگا مہ کر نے جھگڑا اور ڈیوٹی میں روکاوٹ ڈالنے کے مقدمہ میں ملوث سابق رکن سندھ اسمبلی اور سابق ممبر پاکستان کر کٹ بورڈ میر حیدر علی تالپور اسکے بیٹے یوسی چیئر مین میر بلاچ تالپور سمیت 8 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہو نے پر باعزت بری کر نے کا حکم سنا یا میر حیدر تالپور سمیت ملزمان علی حسن عمرانی ،میر بلاچ تالپور ،میر مہران تالپور ،میر احمد خان تالپور ،میر علی ،آصف سموں ،گودو شیدی ،شعیب عرف شوبی ،ماما اسلم ،سلطان ،حبیب اللہ ،محمد علی ،ماما گل ،صادق ،سلیم لاشاری اور ادریس ماچھی کے خلاف تھانہ پھلیلی کے ایس آئی پی/ایس ایچ او سجاد حسین ساندانونے 15 دسمبر 2014 کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا جس میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے پھلیلی تھانے کی حدود اچھی موری چوک پر دیگر سو ڈیڑھ سو افراد کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے شہر سے پھلیلی جانے والی سڑک کو روک کر شدید ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا، مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا تاہم دہشت گردی عدالت نے اے ٹی سی کے سیکشن مقدمہ سے خارج کرتے ہوئے 27 جنوری 2015 کو مقدمہ سیشن عدالت بھجوا دیا تھا مقدمہ میں نامزد 17 ملزمان میں سے 8 ملزمان میر حیدر تالپور ،علی حسن میرانی ،میر بلاچ ،میر مہران ،میر احمد خان ،میر علی ،آصف سموں اور گودو شیدی نے عدالت سے ضمانت کرالی تھی جبکہ باقی ملزمان روپوش تھے ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی احمد علی ناغڑ ایڈوکیٹ نے کی ۔