ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

جمعرات 30 مارچ 2017 21:05

ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ریفرنس پر کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ میرے کے خلاف الیکشن کمیشن ریفرنس مسترد کر دیا ہے۔

جس پر فاضل عدالت درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی ۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بدنیتی کی بنیاد پر جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا،اس ریفرنس کو کالعدم قرار دیا جائے۔