وزیراعظم کسان پیکج کی کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر اعتراض ختم ،باقاعدہ سماعت کے لیے منظور

جمعرات 30 مارچ 2017 21:05

وزیراعظم کسان پیکج کی کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کے حوالے سے دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کسان پیکج کی کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل جاوید عمران رانجھا نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے 2015ء یں کسان پیکج کا اعلان کیا تھا،جس کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زرعی اراضی رکھنے والے کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے ادا کیے جانے تھے مگر پی ڈی ایم اے منڈی بہاؤالدین کے چار سو کسانوں کو ان کی ادائیگیاں نہیں کر رہاجبکہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کی منظوری ہو چکی ہے ۔

ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست دہندہ ہر درخواست کے ساتھ الگ الگ عدالتی فیس جمع کروائے،یہ معاملا مفاد عامہ کا ہے،عدالت اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرے ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :