ٹی وی چینلز پربھارتی مواد کو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی جواب طلب

جمعرات 30 مارچ 2017 20:58

ٹی وی چینلز پربھارتی مواد کو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف دائر درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پربھارتی مواد کو نشر کرنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے بتایا کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد کو نشر کرنے پرپابندی لگائی ہے ۔

درخواست گزار کی وکیل نے بتایا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت ہے لیکن ٹی وی چینلز پربھارتی مواد پرپابندی ہے۔اگر بھارتی فلمیں دکھائی جا سکتی ہیں تو ڈرا موں پر پابندی کیوں ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستانی چینلز پر بھا رتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دی جائے۔فاضل عدالت نے درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :