نادرا کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امتیاز تاجور کے خلاف درج ایف آئی آر کو معطل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 30 مارچ 2017 20:58

نادرا کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امتیاز تاجور کے خلاف درج ایف آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نادرا کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امتیاز تاجور کے خلاف درج ایف آئی آر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے امتیاز تاجور کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ جب امتیاز تاجور کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تو وہ گریڈ 22 کے افسر تھے،گریڈ بائیس کے افسر کے خلاف کاروائی صرف فیڈرل اینٹی کرپشن کونسل ہی کر سکتی ہے۔

عدالت نے امتیا ز تاجور کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کرتے ہوئے کیس کے فیصلے تک ایف آئی آر پر کاروائی روکنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے اگلی سماعت پر ایف آئی اے حکام کو بھی طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :