ملکی تاریخ میں یونیورسٹیوں کو حکومت کی طرف سے تحقیق کیلئے سب سے زیادہ رقوم دی گئی ہیں، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترتیب انجینئر بلیغ الرحمن کا ون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 20:36

ملکی تاریخ میں یونیورسٹیوں کو حکومت کی طرف سے تحقیق کیلئے سب سے زیادہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترتیب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ علمی اداروں کا مل کر کام کرنا ٹیکنالوجی و معلومات کا تبادلہ کرنا بڑی حوصلہ افزاء بات ہے جس کے ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور باہمی تحقیق دور حاضر کے مسائل پر قابو پانے کے لئے وقت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے یہ بات ون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور امریکن نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے کیا تھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقی اور تحقیق کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ملکی تاریخ میں یونیورسٹیوں کو حکومت کی طرف سے تحقیق کے سلسلہ میں سب سے زیادہ رقوم دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت سکولوں میں ریاضی اور سائنس پڑھائے جانے پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے ہم ٹرینڈزان انٹرنیشنل میتھیمٹکس اور سائنس سٹڈی کے جائزہ پروگرام کے 2019میں جاری ہونے والے سلسلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔جس سے ہمیں اسکولوں میں سائنس اور ریاضی کا نصاب مزید بہتر بنانے کی کوششوں میں رہنمائی ملے گی ۔ ون ہیلتھ فیلو شپ پاکستان کے مڈکیرئیر سائنس دانوں کی استعداد سازی کے لئے 12مہنیوں کا تحقیقی پروگرام ہے جس کے لئے انٹرویو اور سخت ترین ٹیسٹوں کے بعد 5پاکستانی سائنس دانوں کو فیلوشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جو نیشنل اور بین الاقوامی لیبارٹریوں میں امریکی ماہرین اور سائنس دانوں کے ساتھ ملکر تحقیقی کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :