پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے افسانہ نویسی

جمعرات 30 مارچ 2017 20:36

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے افسانہ نویسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پنجاب یو نیورسٹی میں آگاہی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں شاعر، کالم نگار اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے جیتنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے۔ ۔ تقریب کا اہتمام پنجاب یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین اور ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) ڈاکٹر عدنان ظفر خان ، جو کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروگرام ڈایریکٹر بھی ہیں، نے شرکت کی۔

امجد اسلام امجد نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز کی آگہی کے حوالے سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام پنجاب یو نیورسٹی کا یہ قدم قابل تحسین ہے کیونکہ یو نیورسٹی کے نوجو ان عملی زندگی میں قدم رکھنے کے قریب ہیں اور ان میں اس بیماری کے حوالے سے علم بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر انہوں نے اپنی شاعری سے حاضرین کو سحر انگیز کیا۔ پنجاب یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے کہا پر ہیز علاج سے بہتر ہے اور اسے لیے جاننا ضروری ہے کہ یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروگرام ڈایریکٹر ڈاکٹر عدنان ظفر خان نے کہا بیماری حادثاتی طور پر پھیل سکتی ہے۔ اور مریضوں کو کسی قسم کا تعصب کا نشانہ بنانا غلط ہے۔ ۔ ڈاکٹر عدنان ظفر خان نے کہا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ملک کی بہترین یونیورسٹیز کے ساتھ ریسرچ کے پراجیکٹس پر کام کر رہا ہیوائرس پر ریسرچ کے حوالے سے لا ہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائینسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزادالحسن نے کہا عالمی سطح پر کہ ایچ آئی وی ایڈز پر تحقیق پر بہت کام ہو رہا ہے اور ایچ آئی وی ویکسین بنانے پر خاصی کامیابی ہوئی ہے جس سے آنے والے وقتوں میں اس بیماری پر قابو پایا جا سکے گا۔

وائرس پر ماہر ڈاکٹر مریم تارڑ نے تکنیکی پہلووں کو اجاگر کیا اور علاج کے حوالے سے ہونے مسایل پر اپنے تجربات بتائے۔ پنجاب یو نیورسٹی کے سنٹر فار کلینیکل سا ئیکالوجی کی ڈایرکٹر ڈاکٹر فرح ملک نے ایڈز کے مریضوں کو پیش آنے والئے مسائیل جن میں ڈیپریشن، خود کشی کے خیالات اور دیگر پیچید گیاںشامل ہیںپر تحقیقی لیکچر دیا۔ پنجاب یو نیورسٹی کی شعبہ مالیکیولر بیالوجی اور جنیات کے چئیر پرسن ڈاکٹر انجم نسیم صابری نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو نیورسٹی طالب علموں میں علم و آگہی پھیلانا بہت ضروری ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔