سیالکوٹ،میئر توحید اختر چودھری نے ضلعی بیت المال آفس میں 58مستحق افراد میں 4لاکھ80ہزار روپے کے چیکس تقسیم

جمعرات 30 مارچ 2017 20:36

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری نے ضلعی بیت المال آفس میں مالی امداد یکمشت ، مالی امداد شادی اور تعلیمی وظیفہ کی مد میں 58مستحق افراد میں 4لاکھ80ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون، وائس چیئرمین باؤ ایوب، ملک اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل محمود، ڈی آئی او منور حسین، نسرین خواجہ، سلیم قادری، حمید ڈار، شریف گھمن اور اشفاق نذر گھمن کے علاوہ اراکین ضلعی بیت المال سیالکوٹ کے اراکین بھی موجود تھے۔

میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری نے کہاکہ شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور ان کواعلیٰ اور معیاری میونسپل سہولیات کی فراہم کو یقینی بنانے کیلئے ایم سی ایس کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگااورکوڑا کرکٹ گلی محلوں اور سڑکوں کے کنارے پر پھینکنے کی بجائے صرف فیلتھ ڈپو اور کوڑا دانوں میں ڈالنا چاہیئے جبکہ اپنے گائیں ، بھینسیں کو آوارہ نہ چھوڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہرکو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کیلئے شہریوں کو ایم سی ایس کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں سے غربت کے خاتمہ کیلئے میدان عمل میں ہے مستحق شہریوں کو مالی امداد، شادی گرانٹ اور تعلیمی وظائف کی مدمیرٹ پر رقوم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیت المال کی ایک ایک پائی پوری ایمانداری سے تقسیم کی جائے گی اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فرگذاشت نہیں کیا جائے گا۔