کچرا ٹھا نے والی تمام گا ڑیوں اور صفائی ستھرائی کے عملہ صبح 6بجے سٹرکوں پر ہونا چاہئے،مئیر بلدیہ حید رآباد

جمعرات 30 مارچ 2017 20:32

کچرا ٹھا نے والی تمام گا ڑیوں اور صفائی ستھرائی کے عملہ صبح 6بجے سٹرکوں ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) مئیر بلدیہ حید رآباد سید طیب حسین نے سینٹری اور و ہیکل انسپکٹر ز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کچرا ٹھا نے والی تمام گا ڑیاں اور صفائی ستھرائی کا عملہ صبح 6بجے سٹرکوں پر ہونا چاہئے تا کہ اسکول شروع ہونے سے قبل سٹر کوں سے کچرا اٹھوا کر صاف ستھراصحت مند ماحول کردیا جائے کیونکہ اسکول جانے والے طلبہ و طالبات کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اس سلسلے میں غفلت بر تنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد و لطیف آباد کے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جا ئزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفیق راجپوت بھی ان کے ہمراہ تھے مئیر سید طیب حسین نے انچارجز صفائی کو تنبیہ کی ہے کہ صفائی کے امور کو موثر انداز میں انجام دیں صفائی ستھرائی کے عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی کو یقینی بنا ئیں ان کی حا ضری اور کام کی نگرانی کریں فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتیں اس موقع پر مئیر سید طیب حسین نے مختلف مقامات پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے تا ہم شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بلدیہ انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

/م ش ش